حرف شناس

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - حروف کو پہچاننے والا، وہ شخص جو تھوڑا سا پڑھ سکے، نوآموز، معمولی پڑھا لکھا۔ "٨٠ (اسی) فی صدی آبادی کا حرف شناس نہ ہونا کس قدر عیب کی بات ہے۔"      ( ١٩٥٧ء، اردو رسم الخط اور طباعت، ٦١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حرف' کے ساتھ فارسی مصدر 'شناختن' سے مشتق صیغۂ امر 'شناس' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی 'حرف شناس' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٧ء میں "حملات حیدری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حروف کو پہچاننے والا، وہ شخص جو تھوڑا سا پڑھ سکے، نوآموز، معمولی پڑھا لکھا۔ "٨٠ (اسی) فی صدی آبادی کا حرف شناس نہ ہونا کس قدر عیب کی بات ہے۔"      ( ١٩٥٧ء، اردو رسم الخط اور طباعت، ٦١ )

جنس: مذکر